شہزاد ٹاؤن سے 2 بائیک لفٹر گرفتار، 7 موٹر سائیکل برآمد

شہزاد ٹاؤن سے 2 بائیک لفٹر  گرفتار، 7 موٹر سائیکل برآمد

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب دو ملزموں کو گرفتار کرکے 7 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلیے۔

 گرفتار ملزمان کی شناخت یاسر میر اور محمد عادل کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں