اوپن یو نیورسٹی میں ’’اے آئی او یو ہسٹری میو زیم قائم

اوپن یو نیورسٹی میں ’’اے  آئی او یو ہسٹری میو زیم قائم

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)اوپن یونیورسٹی نے اپنی 50 سالہ تاریخی ورثے کو محفوظ کرنے کے لئے اے آئی او یو ہسٹری میوزیم قائم کردیا ہے جس میں ترکمانستان کے عظیم شاعر قلی فراغی کارنر اور ایرانی کارنر بھی قائم کئے گئے ہیں۔

قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے سیکرٹری حسن ناصر جامی نے گز شتہ روز میوزیم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ تقریب میں پاکستان میں تعینات ترکمانستان کے سفیر عطا جان نورلیویچ اورتاجکستان، ازبکستان، ایران، روس، ترکیہ اور ملائشیا کے سفارتی وفود کے علاوہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر محمود ودیگر نے شرکت کی۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آ ف پیس اینڈ ڈپلومیٹک سٹڈیز کی صدر ڈاکٹر فرحت آصف، ادارہ فروغ قومی زبان کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سلیم مظہر نے بھی شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں