واسا کے زیر اہتمام راولپنڈی میں انسداد ڈینگی آگاہی واک کا انعقاد

واسا کے زیر اہتمام راولپنڈی میں انسداد ڈینگی آگاہی واک کا انعقاد

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)واسا راولپنڈی کے زیر اہتمام گزشتہ روز انسداد ڈینگی آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، واٹر ورکس نمبر 1(سفید ٹنکی) سیدپور روڈ پر منعقدہ واک کی قیادت فوکل پرسن ڈینگی برائے واسا سینیٹر ناصر بٹ نے کی۔۔۔

 جبکہ ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف، افسران و واسا ملازمین اور سول سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر ڈینگی آگاہی بینرز، پوسٹرز اور پلے کارڈز آویزاں کئے گئے تھے جبکہ تاجروں، خریداروں، مسافروں اور عوام میں ڈینگی سے متعلق آگاہی اور روک تھام کیلئے پمفلٹس تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر سینیٹر ناصر بٹ نے کہا کہ حکومت ڈینگی پر قابو پانے کے لئے پرعزم ہے تاہم یہ پورے معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ڈینگی پر قابو پانے کے لئے سرکاری محکموں کے ساتھ تعاون کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں