تمام ادارے پولیو مہم کامیاب بنانے کیلئے کردار ادا کریں،ڈی سی

 تمام ادارے پولیو مہم کامیاب بنانے کیلئے کردار ادا کریں،ڈی سی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہا کہ 28 اکتوبر سے شروع ہونے والی پانچ روزہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام ادارے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔۔۔

 ہائی رسک یونین کونسلوں پر فوکس رکھیں اور نان اٹینڈڈ اور ریفوزل کیسز کو دوسرے روز ہر صورت کور کیا جائے۔ یونین کونسلز وا ئز مائیکرو پلان پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پولیو مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، حسن وقار چیمہ نے کہاکہ تمام افسران اور اہلکار اپنی ڈیوٹی قومی فریضہ کے طور پر انجام دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں