بر وقت تشخیص سے چھاتی کے کینسر کا علاج ممکن،ڈاکٹر بھرتھ

 بر وقت تشخیص سے چھاتی کے کینسر کا علاج ممکن،ڈاکٹر بھرتھ

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا ہے کہ خواتین میں چھاتی کے کینسر کی جلد تشخیص سے علاج ممکن ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پمز میں بریسٹ کینسر کی آگاہی مہم کے حوالے حوالے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ 52 فی صد امراض اور اموات غیر متعدی امراض سے ہوتی ہیں، غیر متعدی بیماریوں میں موت کی دوسری بڑی وجہ کینسر ہے، بریسٹ کینسر چیلنج کو صحت عامہ کے پیشہ ور افراد اور معالجین دونوں کو مشترکہ طور پر اٹھانے کی ضرورت ہے، چھاتی کے کینسر کا بروقت پتا لگانا اور بتدائی سکریننگ، چھاتی کے کینسر اور اموات کو کم کرنے میں معاون ہے۔ پمز میں قائم سکریننگ سینٹر میں جدید ترین میمو گرافی، الٹراساؤنڈ اور بائی اوپسی مفت کی جاتی ہے۔ کینسر کے مشترکہ چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہمیں نجی شعبے کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں