کسانوں کی مدد، رہنما ئی کرنا ہماری اولین ترجیح، کمشنر راولپنڈی

 کسانوں کی مدد، رہنما ئی کرنا ہماری اولین ترجیح، کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنرراولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ڈائریکٹر ایگری کلچر کو ہدایت کی کہ ایڈوائزری کمیٹی اجلاس میں پچھلی میٹنگ کے منٹس کا جائزہ لے کر اگلے ایجنڈے پر بات کی جائے تاکہ اسے نتیجہ خیز بنایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح کسانوں کو ہر ممکن مدد و ر ہنمائی فراہم کرنا ہے تا کہ وہ کسان پیکیج کاخاطر خواہ فائدہ اٹھاسکیں ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کاشتکاروں کو مین منڈی تک رسائی دینے کے لئے ٹرانسپورٹ بھی فراہم کریں۔ فیلڈ اسسٹنٹس کی تعداد کو بڑھایا جائے اور جیو ٹیگنگ کے ذریعے اس بات کو یقینی بنا یا جا ئے کہ تمام کاشتکاروں کی رجسٹریشن ہو ۔ کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ وہ اپنے ہر دورے میں کاشتکاروں کی زمین کی سوائل ٹیسٹنگ اور پانی کے ٹیسٹ کی رپورٹ چیک کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنرآفس راولپنڈی میں منعقدہ ڈویژنل ایگری کلچر ایڈوائزری کمیٹی و ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں