غربت میں کمی کیلئے فنی تربیت نا گزیر، چیئر پرسن بی آئی ایس پی

غربت میں کمی کیلئے فنی تربیت نا گزیر، چیئر پرسن بی آئی ایس پی

اسلام آباد(نامہ نگار)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ ملک کے پسماندہ طبقات کی معاشی بااختیاری اور غربت میں کمی لانے کیلئے فنی تربیت فراہم کرنا نا گزیر ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے رفاہ انسٹی ٹیوٹ آف ہاسپیلیٹی اینڈ کلنری آرٹس میں اپنے دورے کے دوران کیا۔سینیٹر روبینہ خالد نے سکل ٹریننگ کے حوالے سے پاکستان کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے لیے بین الاقوامی معیار کی سرٹیفکیشن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اعلیٰ معیار کے تربیتی پروگراموں بالخصوص نرسنگ کے شعبے میں ایسی تنظیموں کی ضرورت پر زور دیا جو عالمی معیار کی تربیت اور سرٹیفکیشن فراہم کر سکیں۔ ادارے کے چانسلر حسن محمد خان نے سینیٹر روبینہ خالد کو ادارے کے دیگر اقدامات ، پیشہ ورانہ تربیت اور طبی تکنیکی شعبے پر آگاہی فراہم کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں