وزیر مملکت آئی ٹی کی اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر سے ملاقات

وزیر مملکت آئی ٹی کی اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر سے ملاقات

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین سے گزشتہ روز ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے مابین تعاون کو مزید مستحکم کرنے، سینٹرل ایشیا ریجنل اکانومک کوآپریشن پروگرام ،آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ شزہ فاطمہ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے تحت موجودہ حکومت آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن پراسیس میں اہم کردار ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں