نجی شاپنگ پلازہ لیز منسوخی کیس ، ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار

  نجی شاپنگ پلازہ لیز منسوخی کیس ، ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے نجی شاپنگ پلازہ (صفا گولڈ مال) کی لیز منسوخی کیخلاف اپیل منظور کرتے ہوئے ماتحت عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔

شاپنگ مال کی جانب سے دائر اپیل کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کی جبکہ پیروی وسیم سجاد ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کی۔ 33 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں عدالت نے سی ڈی اے کی جانب سے لیز منسوخی کے لیٹر کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کو پلاٹ منسوخی سے قبل شو کاز نوٹس جاری نہیں کیا گیا، ماتحت عدالت نے حقائق کو مدنظر نہیں رکھا۔ واضح رہے کہ سی ڈی اے نے بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر 3 جنوری 2018 کو صفا گولڈ مال کے پلاٹ کی لیز منسوخ کردی تھی جبکہ ماتحت عدالت نے لیز منسوخی کیخلاف صفا گولڈ مال کی درخواست 22 جنوری 2020 کو مسترد کر دی جس کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی گئی جو عدالت نے منظور کر لی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں