مری، غیر حاضر ڈاکٹرز معاملہ ، ایم ایس طلبی رپورٹ سامنے نہ آ سکی

مری، غیر حاضر ڈاکٹرز معاملہ ، ایم ایس طلبی رپورٹ سامنے نہ آ سکی

مری (نمائندہ دنیا) ٹی ایچ کیو ہسپتال مری میں بیسیوں ڈاکٹروں کی ڈ یوٹی سے غیر حاضری، بھاری جرمانوں کے بعد ان کیخلاف محکمانہ کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا۔۔۔

 تاہم سی ای او کی جانب سے ایم ایس اور ڈاکٹرز کی طلبی کی رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آ سکی جبکہ جمعہ کے روز کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے مری میں ہونے کے باوجود اس بڑے واقعہ کا کوئی نوٹس لیا اور نہ ہی ہسپتال کا وزٹ کیا ، گزشتہ روز سامنے آنیوالی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں 61 ڈاکٹرز تعینات ہیں جبکہ ڈیوٹی پر چند موجود ہوتے ہیں ،ڈاکٹرز کو مجموعی طور پر 57ملین سے زائد کے جرمانے کیے گئے ۔ مری کے عوام میں اس انکشاف کے بعد سخت بے چینی پائی جاتی ہے اور ا نہوں نے مطالبہ کیا کہ مفت کی تنخواہیں لینے والوں کیخلاف وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف فوری نوٹس لیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں