پاکستان ایجوکیشن سٹیٹکس رپورٹ 2022-23جا ری

پاکستان ایجوکیشن سٹیٹکس رپورٹ 2022-23جا ری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن (پی آئی ای) نے ملک میں رسمی اور غیر رسمی تعلیم کے حوالے سے ’’ پاکستان ایجوکیشن سٹیٹکس رپورٹ ‘‘2022-23 کا اجرا کر دیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں تعلیمی اداروں کی تعداد میں 12فیصد، طلبا کے اندراج میں 3فیصد اور اساتذہ کی تعداد میں 19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، 74فیصد پرائمری سکولوں میں بنیادی حفظان صحت کی سہولیات اور 72فیصد سکولوں میں پینے کے پانی کی سہولت دستیاب ہے ، مجموعی داخلہ بنیادی تناسب پرائمری تعلیم میں 78 فیصد ، مڈل، ہائی اور اعلیٰ ثانوی سطحوں پر یہ تناسب بالترتیب 54 فیصد، 43 فیصد اور 22 فیصد ہے ۔ پی آئی ای نے جائیکا ،اے کیو اے ایل کے تعاون سے اس حوالے سے تقریب منعقد کی، مہمانِ خصوصی وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے سیکرٹری محی الدین دین احمد وانی تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں