پارلیمانی سیکرٹری ماحولیات کا دورہ گوجر خان، بھٹوں کامعائنہ

 پارلیمانی سیکرٹری ماحولیات کا دورہ گوجر خان، بھٹوں کامعائنہ

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیات کنول پرویز ایڈووکیٹ نے گوجر خان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مقامی اینٹوں کے بھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی کے نفاذ کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر ان کے ساتھ ماحولیات کے تحفظ کی ایجنسی کی ٹیم اور محکمہ ماحولیات راولپنڈی کے افسران بھی موجود تھے ۔دورے کے دوران کنول پرویز نے بھٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے بھٹہ مالکان کو زگ زیگ ٹیکنالوجی کے فوائد سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا یہ ٹیکنالوجی ہمارے ماحول کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگی اور ہمیں اس کی مکمل حمایت کرنی چاہیے ۔ اس کے بعد ٹیم نے مقامی مارکیٹوں کا دورہ کیا تاکہ ا یک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک بیگ کے حوالے سے قواعد و ضوابط کا جائزہ لیا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں