اوجی ڈی سی ایل ، 3روپیہ فی شیئر عبوری منافع دینے کا اعلان

اوجی ڈی سی ایل ، 3روپیہ فی شیئر عبوری منافع دینے کا اعلان

اسلام آباد (نامہ نگار) او جی ڈی سی ایل نے 30 ستمبر کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کردیا، کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس جمعہ کو منعقد ہوا جس میں مالی نتائج کا اعلان کیا گیا۔

او جی ڈی سی ایل نے اس سہ ماہی میں 106.01 ارب روپے کی مجموعی آمدن حاصل کی جبکہ بعداز ٹیکس کمپنی کا خالص منافع 41.019 ارب روپے رہا۔ کمپنی کی فی شیئر آمدنی 9.54 روپے رہی۔بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اس سہ ماہی کے لیے 30فیصد کے حساب سے 3روپیہ فی شیئر عبوری منافع دینے کا اعلان کیا ہے ۔ او جی ڈی سی ایل نے ٹیکس، منافع اور رائلٹی کی مد میں قومی خزانے میں 42.09 ارب روپے جمع کرائے ۔ اس سہ ماہی کے دوران پنجاب اور سندھ میں دو نئے گیس کے ذخائر دریافت ہوئے جن سے 388 بیرل یومیہ خام تیل اور 13 ایم ایم سی ایف گیس کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں