ایف ڈی ای کی بلڈنگ سے لاکھوں سامان چوری

ایف ڈی ای کی بلڈنگ  سے لاکھوں سامان چوری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایف ڈی ای بلڈنگ کے اندر سے نامعلوم چور لاکھوں روپے کا سامان چرا کر لے گئے۔۔۔

انتظامیہ نے نامعلوم چوروں کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں درخواست دے دی، لفٹ تبدیل کرنے کے لیے خریدے گئے سامان میں سے لوہے کے 21 پلر چوری ہوگئے ہیں جنکا وزن ساٹھ سے ستر کلوگرام فی پلر بتایا گیاہے جبکہ مجموعی طورپر چھ سے سات لاکھ روپے کا سامان چوری ہوا ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وسیم نامی چوکیدار پر سارا ملبہ ڈالتے ہوئے اسے معطل کردیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں