صادق آباد سے 2 ملزم گرفتار ، 11مسروقہ مو ٹر سائیکل برآمد

صادق آباد سے 2 ملزم گرفتار ، 11مسروقہ مو ٹر سائیکل برآمد

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)راولپنڈی پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 2 ملزمان سے 11موٹر سائیکل برآمد کرنے کے علاوہ پہلے سے گرفتار کار چور سے چوری شدہ 3 گاڑیاں بھی برآمد کر لیں۔

تھانہ صدر واہ پولیس نے پولیس پر فائرنگ کے دوران زخمی ہونے والے بین الاضلاعی کار لفٹر ارشد سے 3مسروقہ گاڑیاں برآمدکیں جو راولپنڈی، اٹک اور لودھراں سے چرائی گئی تھیں۔ ادھر تھانہ صادق آباد پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب عثمان اور نعمان کو گرفتارکر کے 11 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں