جرائم ختم، امن و امان کا قیام یقینی بنایا جا ئے ،آ ئی جی اسلام آباد

جرائم ختم، امن و امان کا قیام یقینی بنایا جا ئے ،آ ئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت کرائم کنٹرول اور سکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،میٹنگ میں اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔۔۔

 آئی جی اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی مجموعی صورتحال اور جرائم کے انسداد کا جائزہ لیا، انہوں نے پولیس افسران کو ہدا یت کی کہ اسلام آبادسے جرائم کا خاتمہ کیا جا ئے اور شہر میں امن و امان کا قیام یقینی بنایا جا ئے ۔ دریں اثنا آئی جی نے سینٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں \"اوپن ڈور پالیسی کے تحت\"کھلی کچہری کا انعقاد کیا، انہوں نے شہریوںاور پولیس افسران کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں،انہوں نے کہا شہریوں کے مسائل میرٹ پر اور فوری حل کیے جا ئیں ۔ تمام ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز اپنے دفاتر میں مقرر کئے گئے ٹائم کی پابندی کریں ورنہ سخت قانونی کا رروا ئی کی جا ئیگی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں