راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 8جرائم پیشہ افراد گرفتار

راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 8جرائم پیشہ افراد گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 8جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرکے 1550گرام چرس، 43لٹر شراب اور اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔

صادق آباد پولیس نے ملزم ہمایوں سے 1کلو 550گرام چرس، رضوان سے 10لٹر شراب، مندرہ پولیس نے منصور سے 10لٹر شراب، وارث خان پولیس نے انجم سے 5لٹر شراب، عامر سے 6لٹر شراب، ابراہیم سے 5لٹر شراب، ایئرپورٹ پولیس نے قاسم سے 7لٹر شراب برآمد کی، نیوٹاؤن پولیس نے صدام سے ایک پستول معہ ایمونیشن برآمد کیا۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں