رشتہ نہ دینے پر ماں اور 5بچوں کو زہریلا مشروب پلا دیا گیا

رشتہ نہ دینے پر ماں اور 5بچوں کو زہریلا مشروب پلا دیا گیا

راولپنڈی (خبرنگار) رشتہ نہ دینے پر ماں اور پانچ بچوں کو رشتہ داروں نے زہریلا مشروب پلا دیا جس سے ان کی حالت غیر ہو گئی۔

تھانہ ایئرپورٹ پولیس کو محمد گلفراز نے بتایا کہ گھر پہنچا تو دیکھا کہ بیوی، بچیاں اور ایک بچہ بے ہوش ہے، ایک بچی کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے ڈاکٹر کے پاس لے گیا تو ڈا کٹر نے بتایا کہ اس کا بی پی کافی ہائی ہے، شام کو مجھے میرے بیٹے نے بتایا کہ ہمارے دو رشتہ دار آئے تھے جن کے نام فیصل اور محسن ہیں، انہوں نے مجھے اصبا، ہمیرا، زکیہ، آمنہ اور میری والدہ فیردہ بی بی کو بوتل پلائی جس میں کوئی نشہ آور چیز ملی ہوئی تھی جس کے بعد ہماری یہ حالت ہوگئی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں