اسلام آباد:24گھنٹوں میں 4اشتہاریوں سمیت 10ملزم گرفتار

اسلام آباد:24گھنٹوں میں 4اشتہاریوں سمیت 10ملزم گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 4اشتہاریوں سمیت 10ملزمان کو گرفتار کر کے ۔۔

371لٹر شراب، 1205گرام ہیروئن، 330گرام چرس اور ایک پستول برآمد کر لیا۔ اس سلسلہ میں کارروائیاں تھانہ آبپارہ، تھانہ شالیمار، تھانہ ترنول، تھانہ نون، تھانہ لوہی بھیر اور تھانہ بہارہ کہو پولیس ٹیموں نے کیں۔ تمام ملزموں کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں