نصیرآباد میں اندھے قتل کا معمہ حل، سالا بہنوئی کا قاتل نکلا

نصیرآباد میں اندھے قتل کا معمہ حل، سالا بہنوئی کا قاتل نکلا

راولپنڈی (خبرنگار) نصیرآباد میں اندھے قتل کا معمہ حل، سالا بہنوئی کا قاتل نکلا۔ نصیرآباد پولیس نے لین دین کے تنازع پر اپنے ہی بہنوئی ناصر کو کلہاڑی کے وار سے قتل کرنے والے ملزم ندیم کو گرفتار کر لیا۔

نصیرآباد پولیس کو 3روز قبل مصریال روڈ پر ٹرنک سے ایک سربریدہ نعش ملی تھی، پولیس نے مقتول کے سالے کو شامل تفتیش کیا تو اس نے قتل کا اعتراف کر لیا، ملزم نے قتل کے بعد سر اور دھڑ الگ الگ کر دئیے تھے اور نعش کی شناخت چھپانے کیلئے سر کو پانی میں پھینک دیا تھا۔ پولیس ٹیم نے موثر تفتیش کرتے ہوئے 2روز میں اندھے قتل کو ٹریس کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں