جی سکس میں گرانفروشی اور تجاوزات کرنے پر 8افراد گرفتار

جی سکس میں گرانفروشی اور  تجاوزات کرنے پر 8افراد گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے گرانفروشی اور تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا۔

جی سکس بازار میں اسسٹنٹ کمشنر فرحان احمد نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی، سرکاری ریٹ لسٹ سے زائد قیمت وصول کرنے والے 4دکانداروں کو گرفتار کیا گیا جبکہ پارکنگ کے نام پر تجاوزات قائم کرنے والے 4افراد بھی حراست میں لیے گئے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں