ٹیکسلا:شوہر کا اہلیہ پر بہیمانہ تشدد، ٹانگ، بازو توڑ دیا

ٹیکسلا:شوہر کا اہلیہ پر بہیمانہ تشدد، ٹانگ، بازو توڑ دیا

راولپنڈی (خبرنگار) شوہر نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر بیوی کی ٹانگ اور بازو توڑ دیا، تھانہ ٹیکسلا پولیس کو (ج) بی بی نے بتایا کہ شوہر راحیل کام سے گھر آیا تو جھگڑا کرنے لگا۔۔

 اور ڈنڈے سے مجھے مارنے لگا، اس نے ایک ڈنڈا میرے سر میں مارا اور میں گر گئی، دوسرا ڈنڈا میری ٹانگ پر مارا جس کی وجہ سے میری ٹانگ ٹوٹ گئی، پھر اس نے ایک ڈنڈا میرے بازو پر مارا اور میرا بازو ٹوٹ گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں