اسلام آباد سے 4اشتہاریوں سمیت 10جرائم پیشہ عناصر گرفتار

  اسلام آباد سے 4اشتہاریوں سمیت 10جرائم پیشہ عناصر گرفتار

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )اسلام آباد پولیس نے 4اشتہار یوں سمیت 10 جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرکے 1,773شراب کی بوتلیں ، 900گرام چرس، 530گرام ہیروئن اور2 پستول برآمد کیے۔۔۔

 کارروا ئیا ں تھانہ گولڑہ، تھانہ کراچی کمپنی ،تھانہ پھلگراں ،تھانہ ترنول اور تھانہ شمس کالونی پولیس ٹیموں نے کیں ، ملزموں میں پرویز ،شاہ رخ ،عامر شہزاد ،سردار عدنان ،عزیز اسلام اور فرمان اللہ شامل ہیں ۔ مقدما ت درج کر لیے گئے۔ خصوصی مہم کے دوران سنگین جرائم میں ملوث چار اشتہاری بھی حراست میں لیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں