پی ٹی آئی کی سیاست کے خاتمہ کا سال شروع ہو گیا ،میاں اکرام الحق

پی ٹی آئی کی سیاست کے خاتمہ کا  سال شروع ہو گیا ،میاں اکرام الحق

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے میاں اکرام الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاست کے خاتمہ کا سال شروع ہو گیا ہے۔۔۔

 جب بھی ملک میں ترقی اور خوشحالی کی بات ہوتی ہے تو مسلم لیگ (ن) کا ہی نام سامنے آتا ہے ، سرگودھا میں کارڈیالوجی سنٹر سمیت ہر بڑے منصوبے پر میاں نواز شریف کی مہر ہے ، نئے سال میں مخالفین کو اپنی اصلیت معلوم ہو جائے گی اور پتہ چل جائے گا کہ عوام کی مقبول جماعت کون ہے ، پی ٹی آئی والے عوام کو مزید گمراہ نہیں کر سکتے ، نواز لیگ نے ملکی ترقی کا سفر دوبارہ شروع کر دیا ہے ، اب کسی کو ملکی مفادات سے کھیلنے نہیں دیا جائے گا۔ رواں سال نوجوانوں کیلئے لیپ ٹاپ سکیم لانچ ہونے جا رہی ہے۔  سکالر شپ پروگرام میں تعداد 30 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار کر دی گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں