2گروپوں میں فائرنگ ،1شخص قتل،3شدید زخمی
دائودخیل‘میانوالی(نما ئندہ دنیا‘نامہ نگار ) دینہ دشمنی کی بناء پر 1شخص قتل جبکہ 3افراد شدید زخمی ہوگئے ‘تھانہ موسیٰ خیل کے علاقہ وانڈھا ڈہیڈیانوالہ چھدرو روڈ پر 2گروپوں کے درمیان سابقہ دشمنی کی بنا پر لڑائی میں فائرنگ سے۔۔۔
ایک شخص ذکاء اللہ ولد محمد شیر قتل ہو گیا جبکہ 3 اشخاص کلیم اللہ ، عالم شیر اور شفاء اللہ سکنہ چھدرو کو زخمی کر دیا گیا ۔ ڈی پی او میانوالی اختر فاروق نے واقعہ کا نوٹس لیا۔ اور ڈی ایس پی سرکل موسیٰ خیل سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ ایس ایچ او تھانہ موسیٰ خیل پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔انوسٹی گیشن ٹیم جائے وقوعہ سے شوائد اکھٹے کیئے ۔ مقتول کی نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا پولیس مزید حسب ضابطہ قانونی کاروائی عمل میں لا رہی ہے ۔