نامعلوم اوباش کی 13سالہ گھریلو ملازمہ کیساتھ زیادتی

نامعلوم اوباش کی 13سالہ گھریلو ملازمہ کیساتھ زیادتی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) 13سالہ گھریلو ملازمہ کو اوباش نے زیادتی کا نشانہ بنا کر ویرانے میں پھینک دیا اور فرارہو گیا،متاثر ہ بچی کو پولیس نے نیم بیہوشی کی حالت میں برآمد کر کے ہسپتال منتقل کر دیا۔۔۔

اور نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی۔ عمر پارک میں میانہ گوندل کی رہائشی 13سالہ گھریلو ملازمہ مسماۃ(ز) کو کسی نامعلوم اوباش نے زیادتی کا نشانہ بنا کر ویرانے میں پھینک دیا گیا، جو پولیس کو بے ہوشی کی حالت میں 49 ٹیل کے قریب ملی، متاثرہ بچی کے بیان کی روشنی میں پولیس تھانہ کینٹ نے نامعلوم اوباش کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں