مردان میں فائرنگ سے خواجہ سرا ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق

مردان میں فائرنگ سے خواجہ سرا  ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق

مردان ( نمائندہ دنیا ) مردان میں فائرنگ سے خواجہ سرا جاںبحق ہو گیا جبکہ ٹریفک حادثہ میں ایک شخص چل بسا ۔

 ہوتی نہر میں گولی لگنے سے 35 سالہ سلمان (خواجہ سرا ) جاں بحق ہوا جس کی لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی ،ادھر شاہ نور پل کے قریب نا معلوم گاڑی کی ٹکر سے 35 سالہ موسیٰ ولد یار گل دم توڑ گیا جبکہ خزانہ ڈھیری جمدر کلے میں فائرنگ سے 27 سالہ حیات ولد محمد اکبر شدید زخمی ہو گیا جسے ایم ایم سی منتقل کر دیاگیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں