بھا رتی مظالم بے نقاب کرنے کیلئے آواز بلندکرینگے ، صدر آزاد کشمیر

 بھا رتی مظالم بے نقاب کرنے کیلئے آواز بلندکرینگے ، صدر آزاد کشمیر

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چو دھری سے صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)آزادکشمیر و سابق سپیکر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کی ۔

 اس موقع پر صدر اور شاہ غلام قادر کے درمیان مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر تبادلہ خیال کیا گیا ،دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اندرون و بیرون ملک مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کوبے نقاب کرنے کیلئے بھرپور انداز میں آواز بلند کی جائے گی ۔ بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں متحد ہو کر تمام فورمز پر بھارت کے ظالمانہ اور گھناؤنے چہرے کوبے نقاب کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں