ڈپلومیٹک انکلیو کی سکیور ٹی مزید سخت ،اضا فی نفری تعینات

  ڈپلومیٹک انکلیو کی سکیور ٹی مزید سخت ،اضا فی نفری تعینات

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع سفارت خانوں ،سفیروں کی رہائش گاہوں،اقوام متحدہ کے دفاتراور اہم سرکاری املاک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے سکیورٹی بڑھا دی ہے ۔۔۔

جس کیلئے اضا فی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے ، ایس ایس پی سکیورٹی ڈویژن نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران کو ہدایات دی ہیں کہ ہائی سکیورٹی زون میں واقع تمام سرکاری و نجی دفاتر اورسفارت خانوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جا ئے ،دوران ڈیوٹی کسی قسم کی غفلت و لاپرواہی نہ برتی جائے ،ہائی سکیورٹی زون میں آنے والے لوگوں کے کوائف کا اندراج یقینی بنایا جائے اور ان کے زیر استعمال گاڑی اور موٹر سائیکل کی مکمل تلاشی لی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں