پی ٹی آ ئی احتجاج کی آڑ میں مخالفین کیخلاف پراپیگنڈا کا انکشاف

پی ٹی آ ئی احتجاج کی آڑ میں مخالفین کیخلاف پراپیگنڈا کا انکشاف

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)تحریک انصاف کے حالیہ احتجاج کے دوران مبینہ شر انگیزی اور اس سے پیدا شدہ صورتحال کو ذاتی انتقام کے لئے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔

 مخالفین کے خلاف پراپیگنڈے کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا، متاثرہ باپ بیٹوں نے دادرسی کے لئے پولیس کو درخواست دے دی۔اصغر مال سکیم کے رہائشی اسامہ بن حسین نے تھانہ صادق آباد پولیس کو بتایا کہ درخواست گزار، اس کے والد خادم حسین اور بھائی زید بن حسین کے نام تصاویر کے ساتھ تھانہ صادق آباد کی حدود میں کچھ بینرز آویزاں کئے گئے ہیں جن میں یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ درخواست گزار اس کے والد اور بھائی کا تعلق تحریک انصاف سے ہے اور تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج میں عوام کو شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے جو کہ سراسر جھوٹ ہے ۔ ہمارا کسی قسم کی سیاست یا سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ، شر پسندوں کیخلاف کا رروا ئی کی جا ئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں