کہوٹہ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، درجنوں تھڑے مسمار
کہوٹہ (اے پی پی) اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر نے شہر میں گرینڈ آپریشن شروع کر دیا، اے سی کہوٹہ کی جانب سے ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھی کارروائیاں کی گئی جبکہ تجاوزات کرتے ہوئے۔۔
نالوں، فٹ پاتھوں سمیت سڑکوں پر لگایا گیا سامان ضبط کر لیا گیا، دکانوں کے سامنے بنے درجنوں تھڑوں کو توڑ دیا گیا اور زائد منافع خور دکانداروں کو جرمانے کئے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کا کہنا تھا کہ کہ قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔