تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے اجتماعی تعاون ناگزیر، صدر اسلامی یونیورسٹی

تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے اجتماعی تعاون ناگزیر، صدر اسلامی یونیورسٹی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اعلیٰ تعلیم میں معیار اور جدت کے عنوان سے دو روزہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے صدر پروفیسر ڈاکٹر شجاع نے کہا ہے کہ تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے اجتماعی اور باہمی تعاون ناگزیر ہے۔

 کانفرنس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر شفقت علی جنجوعہ جوائنٹ ایجوکیشنل ایڈوائزر برائے نیشنل کریکولم کونسل، وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت نے شعبہ تعلیم میں معیار اور رسائی کو یقینی بنانے کیلئے تعلیمی پالیسیوں کو عالمی رجحانات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے طلبا کو مشورہ دیا کہ وہ مضبوط عزم اور واضح مقصد کے ساتھ اپنی تعلیمی سرگرمیوں پر توجہ دیں۔ اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود سمیت دیگر مقررین نے کانفرنس سے خطاب کیا۔ کانفرنس کی میزبانی فیکلٹی آف ایجوکیشن ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان، اقبال انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ، آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن اور ایڈمس یونیورسٹی کے اشتراک سے کیا گیا ہے، دنیا بھر سے ممتاز ماہرین تعلیم، پالیسی ساز اور محققین سمیت 300سے زائد افراد  شرکت کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں