آر ڈی اے کا 3 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کیخلاف آپریشن

آر ڈی اے کا 3 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کیخلاف آپریشن

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی ٹاسک فورس نے 3 غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں واقع موضع چوکر، موضع گاہی سیداں اور موضع رمدی تحصیل و ضلع راولپنڈی کے خلاف بھرپور آپریشن کیا۔۔۔

 جس کے دوران سائٹ دفاتر، گارڈ روم، بائونڈری والز، روڈ انفراسٹرکچرز اور روڈ ڈیوائیڈرز کو مسمار کر دیا گیا۔ ترجمان آر ڈی اے کے مطابق آپریشن کی نگرانی کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر محمد عامر خٹک، ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے، ایڈیشنل ڈی جی آرڈی اے، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی نے کی۔ ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے کہا کہ شہریوں کو استحصال سے بچانے کیلئے غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔ زمینوں پر زبردستی قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں