معاشرہ میں قیام امن کیلئے پولیس کا اہم کردار، احسن اقبال

معاشرہ میں قیام امن کیلئے پولیس کا اہم کردار، احسن اقبال

اسلام آباد(وقائع نگار)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ معاشرے میں امن قائم کرنے میں پولیس کا اہم کردار ہے۔

کسی بھی معاشرے یا ملک کی ترقی کا انحصار وہاں کے امن و امان کی صورتحال پر ہوتا ہے، جہاں امن ہوگا، وہاں سرمایہ کاری، تعلیمی مواقع، روزگار اور معیشت کو فروغ ملے گا۔اسلام آباد میں ’’پولیس عوام ساتھ ساتھ‘‘ کے نئے فیز کے آغاز پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ امن اور ترقی کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ ہم نے چیلنجز کو مواقع میں بدلنا ہے۔ معاشرے میں امن قائم کرنے کیلئے پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنا ضروری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں