اسلام آباد، 4اشتہاریوں سمیت 10جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد، 4اشتہاریوں سمیت 10جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے 4 اشتہاریوں سمیت 10جر ائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔۔۔

کارروا ئیاں تھانہ سمبل ، تھانہ شمس کالونی ، تھانہ انڈسٹریل ایریا اور تھانہ کھنہ پولیس ٹیموں نے کیں ، گرفتار ہونیوالوں میں فیصل ، عبداللہ، حمید ، محمد عادل ، آفتاب،محمد عرفان و دیگر شامل ہیں جن سے 2 پستول، 1,735 گرام چرس اور 1,625گرام ہیروئن برآمد کی گئی ۔ گرفتار ملزمان کے خلا ف مقدما ت درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ ادھر سنگین جرائم میں ملوث چار اشتہاری مجرمان کی گرفتار ی بھی عمل لائی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں