پی ٹی آئی معیشت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے، بیرسٹر عقیل

پی ٹی آئی معیشت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے، بیرسٹر عقیل

واہ کینٹ (نمائندہ دنیا) ممبر قومی اسمبلی و مشیر برائے وزارت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی معیشت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے۔

 وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب کے بہتر اقدامات کی وجہ سے ملکی معیشت مضبوط، مہنگائی کی شرح میں کمی آرہی ہے۔ اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی جس سے بڑا نقصان ہوا جس کی ذمہ دار بھی تحریک انصاف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سید حامد شاہ کاظمی کے کاروباری مرکز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے صدرحاجی ملک عمر فاروق، حاجی نصیرالدین،ملک امجد آف کوٹ کولیاں، راجہ رمیض گجر خانی، ملک وسیم گجر، ملک ارشد محمود،ملک طاہر محمود و دیگر بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں