پاکستان میں مسابقتی منظرنامہ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد
اسلام آباد (نامہ نگار) انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان اور کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کے اشتراک سے ’’پاکستان میں مسابقتی منظرنامہ‘‘ کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
اس سیمینار کا مقصد شرکا کو پاکستان میں مسابقتی قوانین کے بارے میں آگاہی دینا تھا جس میں کارپوریٹ فنانس کے رہنما، کاسٹنگ اور کاسٹ آڈٹ کے ماہرین، چیف فنانشل آفیسرز، قانونی ماہرین، مختلف ریگولیٹری اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کمپٹیشن کمیشن آف پاکستا ن کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے بددیانتی پر مبنی تجارتی رویوں، ممنوعہ معاہدات، دھوکہ دہی پر مبنی مارکیٹنگ، ادغام و حصول، کارٹیلائزیشن اور مسابقتی وکالت کے مسائل پر گفتگو کی۔ اسلام آباد برانچ کونسل آئی سی ایم اے پی کے چیئرمین محمد عمران نے انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکائونٹنٹس کے کردار کو اجاگر کیا۔