مختلف علاقوں سے سٹریٹ کرائم میں مطلوب 4 ملزم گرفتار
راولپنڈی(خبرنگار)راولپنڈی پولیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مطلوب 4 ملزمان کو گرفتار کر کے 3 موٹر سائیکل، 13 موبائل فون، 35 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا۔
تھانہ پیرودہا ئی پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب یوسف اور نوشیروان کو گرفتارکر کے 2 مسروقہ موٹر سائیکل، چھینی گئی رقم 26 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کیا۔ ادھر تھانہ مورگاہ پولیس نے موٹر سائیکل چوری اور سٹریٹ کرائم میں مطلوب کاشف اور سلیمان کو گرفتارکر کے مسروقہ موٹر سائیکل، چھینی گئی رقم 9500 روپے اور 13 موبائل فون برآمد کرلئے۔