وی سی اسلامیہ یونیورسٹی و ایم این ایس کی چیئر مین ایچ ای سی سے ملاقات
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے چیئرمین ہا ئیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
اس موقع پر دونوں جامعات میں تدریسی، تحقیقی اموراور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر محمد کامران نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں فنڈز کی کمی کے باعث زیر التوا ترقیاتی منصوبوں سے متعلق گفتگو کی۔