پیر سید اظہار بخاری لالکڑتی میں سپرد خاک
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) معروف عا لم دین و امن کمیٹی کے چیئرمین پیر سید اظہار حسین شاہ بخار ی جو گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے کی نماز جنازہ ایف جی سکول لالکڑتی میں ادا کی گئی۔۔۔
نماز جنازہ ان کے صاحبزادے سید عطا اللہ شاہ بحاری نے پڑھائی، بعدازاں انھیں سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں ان کے آبائی قبر ستان الف شاہ میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں ممبران قومی وصوبائی اسمبلی، سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شر کت کی۔