راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ کا نظر ثانی شدہ پی سی ون منظور
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ترجمان آر ڈی اے کے مطابق پنجاب حکومت نے رنگ روڈ منصوبے کے پی سی ون پر نظر ثانی کی ہے ۔۔۔
جس کے نتیجے میں اب تخمینہ لاگت 32.9 بلین روپے ہے ، اس سے قبل ابتدائی رقم 26.9 بلین روپے تھی۔ ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے بتایا کہ نظرثانی شدہ PC-I سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس کے دوران پیش کیا گیا جس نے اس پلان کی باضابطہ طور پر منظوری دے دی ۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر اہم پیش رفت ہو رہی ہے ، جس میں فلائی اوورز پر گرڈر لانچ کا باضابطہ آغاز بھی شامل ہے ۔ مجوزہ رنگ روڈ 38.3 کلومیٹر پر محیط ہوگا اور اس میں بانٹھ، چک بیلی خان، اڈیالہ روڈ، چکری روڈ اور ٹھلیاں میں پانچ انٹر چینج شامل ہوں گے ۔