جاتلی میں بیوی کو قتل کرنیو الا گرفتار
راولپنڈی (خبرنگار) جاتلی پولیس نے اپنی اہلیہ کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔۔۔
ملزم اصغر علی نے گھریلو رنجش پر فائرنگ کر کے اپنی اہلیہ فرزانہ کو قتل کر دیا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ چند یوم قبل تھانہ جاتلی میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔