اسلام آباد، 4 اشتہاریوں سمیت 10 جرائم پیشہ افراد گرفتار
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 4 اشتہاریوں سمیت 10 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا۔
کارروائیاں تھانہ کورال، تھانہ کھنہ، تھانہ انڈسٹریل ایریا، تھانہ گولڑہ اور تھانہ رمنا پولیس ٹیموں نے کیں، گرفتار ملزموں میں اجمل خان، سجاد علی، آویز، ارسلان، عرفان، ماجد علی و دیگر شامل ہیں، ملزموں سے 1,890 گرام ہیروئن اور 4 پستول برآمد کیے گئے۔ مقدمات درج کرلیے گئے۔