بہارہ کہو:جنگل سے نوجوان کی درخت سے لٹکتی لاش برآمد

 بہارہ کہو:جنگل سے نوجوان کی درخت سے لٹکتی لاش برآمد

بہارہ کہو(نمائندہ دنیا)تھانہ بہارہ کہو کے علاقہ نیو منگیال کے قریبی جنگل سے 25 سالہ نوجوان کی درخت سے لٹکتی لاش برآمد ہوئی جسے پولیس نے قبضے میں لیکر تفتیش شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق 25 سالا نوجوان رستم اعوان ولد محمد یوسف کا تعلق ہٹیاں بالا آزاد کشمیر سے تھا۔ لاش پو سٹمارٹم کیلئے پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق درخت سے ملنے والی لاش بظاہر قتل کا وقوعہ لگ رہا ہے، اس سے قبل بھی ایک بزرگ کی گلا گٹی لاش اسی جنگل سے ملی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاش ایک سے دو دن پرا نی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں