معیاری ادویات کی مقررہ قیمت پر دستیابی ترجیح، سی ای او ڈریپ

 معیاری ادویات کی مقررہ قیمت پر دستیابی ترجیح، سی ای او ڈریپ

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)صدر آر سی سی آئی عثمان شوکت کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی فارماسیوٹیکل کے چیئرمین عمر فاروق کے ہمراہ چیمبر آف کامرس میں فارماسیوٹیکل کا اجلاس ہوا۔۔۔

 مہمان خصوصی سی ای او ڈریپ عاصم رئوف تھے ،انہوں نے کہا ملک میں معیاری ادویات کی مقررہ قیمت پر دستیابی ترجیح ہے ، ہمارا مقصد نہ صرف لائسنسنگ، رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانا ہے بلکہ فارما سیکٹر کو اس کی اصل صلاحیت کے مطابق آگے لانا ہے تاکہ برآمدات میں اضافہ ہو سکے ۔صدر چیمبر عثمان شوکت نے کہا کہ فارما سیکٹر ملکی برآمدات کو وسعت دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، سینٹرل ایشیا، افریقہ میں پاکستانی ادویات کی بڑی مانگ ہے ۔ اجلاس میں سہیل الطاف، خالد فاروق قاضی، فہد برلاس و دیگر بھی مو جود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں