ناجائز اسلحہ رکھنے پر 11ملزم گرفتار، گیارہ پستول برآمد
راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے پر 11ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ریس کورس پولیس نے غفران اور سہیل، مندرہ پولیس نے سلمان۔۔
رتہ امرال پولیس نے شاہسوار، وارث خان پولیس نے سفیان، صاد ق آباد پولیس نے محسن، نصیرآباد پولیس نے ذاکر اللہ، ایئرپورٹ پولیس نے منیب اور سنیل، مندرہ پولیس نے کاشف، جاتلی پولیس نے غلام علی سے ایک ایک پستول برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔