پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایکشن 7ہزار لٹر پانی ملا دودھ تلف
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 7ہزار لٹر پانی ملا دودھ تلف کر دیا۔ فوڈ اتھارٹی حکام نے موٹروے، جی ٹی روڈ اور فتح جنگ روڈ پر ناکے لگا کر۔۔
26دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 1لاکھ 70ہزار لٹر دودھ چیک کیا، اس دوران 7ہزار لٹر پانی ملا دودھ موقع پر تلف کیا گیا۔ فوڈ اتھارٹی نے مزید کارروائیاں کرتے ہوئے 8دودھ بردار گاڑیوں کو 2لاکھ 85ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کیے۔