روشن مستقبل کیلئے ماحولیاتی پالیسیوں کو مضبوط بنانا ہوگا،ماہرین
اسلام آباد(نامہ نگار)پائیدار اور روشن مستقبل کی تعمیر کیلئے پاکستان کو ماحولیاتی پالیسیوں کو مضبوط بنانا ہوگا، پاکستان کو مستقبل کی حفاظت اور معاشرتی استحکام کیلئے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار ماہرین نے ایس ڈی پی آئی کے زیراہتمام قومی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایس ڈی پی آئی کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹرشفقت منیر نے ماحولیاتی پالیسیوں کو مضبوط بنانے اور ایک پائیدار مستقبل کی تشکیل کی اہمیت پر زور دیا۔ جی سی آئی ایس سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عارف گوہر نے کہا کہ کہ پاکستان کو مستقبل کی حفاظت اور معاشرتی استحکام کیلئے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہوگا۔ یو این ڈی پی کے نمائندے سیموئیل رزاق نے این ڈی سی کی اہمیت کو بین الاقوامی ماحولیاتی وعدوں کے تناظر میں اجاگر کیا۔