سوشل پروٹیکشن پروگرام، درخواستوں پر سکروٹنی مکمل

سوشل پروٹیکشن پروگرام، درخواستوں پر سکروٹنی مکمل

مظفرآباد (بیورو رپورٹ) سوشل پروٹیکشن پروگرام کے تحت جمع کروائی گئی درخواستوں پر سکروٹنی کا عمل مکمل ہوگیا۔ 18161افراد اس پروگرام سے مستفید ہونے کیلئے اہل قرار پائے۔

سیکرٹری سوشل پروٹیکشن پروگرام، سماجی بہبود و ترقی نسواں ارشاد احمد قریشی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ حکومت آزاد جموں و کشمیر نے معاشرے کے مستحق اور نادار افراد ( بیوہ، یتیم، طلاق یافتہ خواتین، معذور و معمر افراد اور خواجہ سرا کی فلاح و بہبود کی خاطر سوشل پروٹیکشن پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ درخواستوں کی سکرونٹی عالمی معیار کے مطابق سماجی اور معاشی تحفظ کے ایک مستند ادارہ سے کروائی گئی ہے، جس کے مطابق 18,161افراد اہل قرار پائے ہیں۔ مستحقین کے کوائف سوشل پروٹیکشن پروگرام کی ویب سائٹ (www.spp.swdajk.gov.pk)پر اپ لوڈ کر دئیے گئے ہیں ، اگر کوئی اعتراض ہو تو بیان حلفی، شناختی کارڈ کی نقل اور رابطہ نمبر کے ہمراہ درخواست متعلقہ ضلعی دفاتر میں آئندہ 15یوم کے اندر جمع کروائی جاسکتی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں