اسلام آباد، 4اشتہاریوں سمیت 17جرائم پیشہ افراد گرفتار
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے 4اشتہاریوں سمیت 17جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے 1850گرام ہیروئن، 117گرام آئس، 7پستول، ایک کلاشنکوف اور ایک گن برآمد کر لی۔
کارروائیاں تھانہ کوہسار، تھانہ ویمن، تھانہ سبزی منڈی، تھانہ شمس کالونی، تھانہ سیکرٹریٹ، تھانہ گولڑہ، تھانہ سمبل، تھانہ کھنہ، تھانہ کرپا اور تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس ٹیموں نے کیں۔ ملزمان میں شاہسوار، صائمہ بی بی، حنیف، مسلم، خرم شہزاد، حفیظ اللہ، اسامہ احمد، بابر رضا، عبدالحق، ملک انضمام، ملک ریحان، عادل احمد اور صفدر حسین شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔